غزہ: 25 ہزار سے زائد اموات، ’امداد نہ پہنچی تو قحط کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے‘

Jan 22, 2024 | 17:32:PM
غزہ: 25 ہزار سے زائد اموات، ’امداد نہ پہنچی تو قحط کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے‘
کیپشن: ’اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں اب تک 25 ہزار 105 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 25 ہزار فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ 
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی مطابق غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملوں میں شدت آرہی ہے۔

غزہ میں موجود عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی کشتیوں نے غزہ کے شمال میں اتوار کی صبح بمباری کی ہے جبکہ حماس کی جانب سے اسرائیلی افواج کا مقابلہ بھی کیا گیا۔
حماس حکومت کے سرکاری عہدے دار نے کہا کہ ’درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ مرنے اور زخمی ہونے والوں کو مسلسل شیلنگ اور فائرنگ کے باعث ہسپتال نہیں لے جایا جا سکتا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’غزہ شہر کے خان یونس اور تل الہوا اور شمالی علاقے میں مسلسل فائرنگ کی جاری ہے۔‘

اقوام متحدہ نے تنبہہ کی ہے کہ اگر جلد امدادی کارروائی نہ کی گئی تو قحط کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

فلسطین میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق غزہ میں اب تک 17 لاکھ شہری بے گھر ہوئے جبکہ 10 لاکھ کے قریب افراد رفع کے علاقے میں جمع ہیں۔
اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر جلد امدادی کارروائی نہ کی گئی تو قحط کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔
غزہ میں امداد کی ترسیل کے عمل کو محفوظ بنانے اور جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں کی جارہی ہیں۔
نومبر میں ایک ہفتے کی جنگ بندی کے بعد حماس نے اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کے بدلے درجنوں یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔