میں الیکشن نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کیلئے لڑرہاہوں،بلاول بھٹو

Jan 22, 2024 | 17:37:PM

(24 نیوز) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میں الیکشن  نفرت اور تقسیم کو دفن کرنےکیلئے لڑ رہا ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق  ساہیوال میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور  چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزررہا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مسائل حل کرسکتی ہے،ملک میں بھائی کو بھائی لڑایاجارہاہے،ہم آپس میں لڑینگےتو ملک دشمن فائدہ اٹھائینگے،میں الیکشن نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کیلئے لڑرہاہوں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت تاریخی معاشی بحران سے گزررہا ہے،کسانوں سے وعدہ کرتاہوں حکومت آنے پر فصل کی قیمت ملے گی،پنجاب میں ایسے نوجوان ہیں جو روزگار کیلئے دھکے کھاتے ہیں،حکومت آنے پر میری ذمہ داری ہوگی کہ نوجوانوں کو نوکری دوں،جیالوں نے نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرنی،ہم غریب اور کسان دوست سیاست کرینگے،آپ نے انتقام اور نفرت کی سیاست کرنی ہے تو شیر پر مہرلگائیں،اگر آپ نے نوجوان قیادت کو لانا ہے تو تیر پر مہرلگائیں،ذوالفقاربھٹواوربینظیربھٹوکے نامکمل مشن کو مکمل کرنا چاہتاہوں۔ 

پیپلز پارٹی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزررہا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مسائل حل کرسکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مقرر

مزیدخبریں