انٹر بینک میں ڈالر سستا، سٹاک ایکس چینج سے بھی مثبت خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کے نتائج آنے لگے ، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں کمی آئی ہے تو دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم دکھائی دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 85 پیسے پر بند ہوا ,اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 7 پیسے پر برقرار رہا ،یورو 35 پیسے بڑھ کر 306.53 روپے پر آگیا، برطانوی پاونڈ 6 پیسے کمی سے 357.63 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم 2 پیسے اضافے سے 76.91 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 4 پیسے کم ہوکر 75.03 روپے کا ہوگیا۔
سٹاک ایکس چینج کی بات کی جائے تو کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 657 پوانٹس اضافہ سے بند ہوا ،100 انڈیکس 63 ہزار 939 کی سطح پر بند ہوا
،مارکیٹ میں 12 ارب 51 کروڑ روپے مالیت کے 29 کروڑ 86 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : میں الیکشن نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کیلئے لڑرہاہوں،بلاول بھٹو