(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے اپنے ملک چھوڑنے کی خبر سن کر یقین ہی نہیں آیا اور میں اس پر سخت پریشان ہوں،میں واضح کرتا ہوں کہ یہ خبر سراسر بے بنیاد ہے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ”پاکستان چھوڑنا تو دور کی بات، میں پاکستان چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ میڈیا کو ایسی من گھڑت خبریں چلانے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیے۔ “ دریں اثناءسرفراز احمد کی فیملی کی طرف سے بھی ان کے ملک چھوڑنے کی خبر کی تردید کی گئی۔
سرفراز احمد کے فیملی ذرائع نے کہا کہ وہ پاکستان نہیں چھوڑ رہے قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے۔وہ نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں بلکہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔ چنانچہ ان کے ملک چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد قومی کرکٹر کے بارے میں خبر پھیلی تھی کہ وہ بیوی بچوں سمیت پاکستان چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو بڑی کامیابی مل گئی