رجسٹرڈ ووٹرز اپنے ووٹ کی تصدیق کیسے کرسکتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان میں انتخابی میلہ سجنے میں اب بس کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔ 8 فروری کو تمام پاکستانی اپنا ووٹ کاسٹ کرکے، اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنا منتخب نمائندہ اسمبلیوں میں بھیجنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
ذرا ٹھہریے کیا آپ نے یہ معلوم کیا ہے کہ آپ کا ووٹ رجسٹرڈ ہے؟ کیا آپ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں؟
اگر نہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ووٹ کی تصدیق کرنا بے حد آسان ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ویب سائٹ کے مطابق ووٹنگ لسٹ میں اپنی رجسٹریشن چیک کرنے کے دو طریقے ہیں۔ ان میں سے ایک انتہائی آسان طریقہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلومات لینا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نادرا کے تعاون سے عوام کو ایس ایم ایس سروس فراہم کررہا ہے جس کے ذریعے شہری اپنے ووٹ کی رجسٹریشن چیک کر سکتے ہیں۔
اس کیلئے آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر ارسال کریں، آپ کے ووٹ سے متعلق تمام معلومات جیسے انتخابی علاقے کا نام، بلاک کوڈ اور سیریل نمبر وغیرہ بذریعہ ایس ایم ایس آپ کو فوری طور پر حاصل ہوجائیں گی۔