8 فروری کو عوام شیر پر مہرلگاہیں،مہنگائی کا خاتمہ کرینگے، شہبازشریف

Jan 22, 2024 | 21:05:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کے تاریخی دن فیصلہ کرنا ہے شیر پر مہر لگا کر دوبارہ مہنگائی کا خاتمہ کریں گے۔
این اے 123 کے دورہ کے موقع پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گجومتہ میں استقبالہ کیمپ پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 8 فروری کی آمد آمد ہے اور آپ نے اس ملک کی تقدیر بدلنے کےلئے پاکستان کو دوبارہ ترقی و خوشحالی پر گامزن کرنا ہے،اس ملک و شہر میں جس طرح نوازشریف نے اسی جگہ میٹرو بنائی تھی ،اس وقت میٹرو بس کی کس طرح مخالفت کی گئی کسی نے کہا جنگلہ بس ہے،بے بنیاد پر الزامات لگائے گئے ادھر میٹرو چل رہی ہے اس میٹرو کو اب قصور تک لے کرجائیں گے۔
صدرن لیگ نے کہاکہ آپ کو اس صوبہ میں لاکھوں نوجوان بچے بچیوں کو لیپ ٹاپ دئیے تعلیمی وظائف دئیے، کون تھا جس نے ہسپتال بنائے نوازشریف نے ترقی دی، اس صوبہ کو برباد کرنے کی کوشش کی گئی کون تھا جس نے مفت ادویات دی تھیں،اگر آپ نے نوازشریف کو آٹھ فروری کو دوبارہ منتخب کیا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔
ان کاکہناتھا کہ 8 فروری کو اگر عوام نے نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم بنایا تو وعدہ کرتا ہوں نوازشریف کی قیادت میں دوبارہ بچوں کو لیپ ٹاپ ،تعلیمی وظائف اورہسپتالوں میں مفت ادویات دیں گے۔
ان کاکہناتھا کہ پانی کی بات وہ کرتے ہیں جن کے اپنے صوبے میں پانی نہیں ملتا، ادھر تو پانی بھی ملتا ہے اور کھانا بھی ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز آل راؤنڈر شراپ پینے کے باعث ہسپتال منتقل  مستقبل خطرے میں ؟کرکٹ بورڈ نے انکوائری شروع کر دی

مزیدخبریں