عالمی بینک نے سی آر آئی ایس پی پروگرام کو حتمی شکل دےدی 

Jan 22, 2024 | 21:30:PM

(وقاص عظیم)پاکستان اور عالمی بینک حکام کے درمیان ملاقات ہوئی،نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر وفد کے ہمراہ شریک ہوئے،ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے دو پروگراموں کیلئے فنانسنگ کا جائزہ لیاگیا،عالمی بینک کے تعاون سے جاری سی آر آئی ایس پی پروگرام کو حتمی شکل دےدی گئی۔
وزارت خزانہ نے کہاکہ سی آر آئی ایس پروگرام کیلئے عالمی بینک 250 ملین ڈالر کی معاونت کرے گا،سی آر آئی سی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نافذ ہوگا،غریب اور کمزور گھرانوں کی کفالت کیلئے پروگرام معاون ثابت ہوگا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مائیکرو کریڈٹ تک رسائی اور سپورٹ کے منصوبے کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا،پروگرام مائیکروفنانس سیکٹر اور اس کے قرض دہندگان کی سہولت کیلئے ہوگا،مائیکرو کریڈٹ تک رسائی پروگرام کیلئے عالمی بینک 175ملین ڈالر کی معاونت کرے گا ۔
وزارت خزانہ نے کہاکہ پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے آئندہ ہفتے ایک اور میٹنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا،سٹیک ہولڈرز سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کو بھی میٹنگ مدعو کیاجائے گا،اجلاس میں عالمی بینک کے تعاون سے آر اے ایم پروگرام کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
وفد نے وزیر خزانہ کو آر اے ایم پروگرام کی فنڈنگ اور مقاصد کے بارے بھی آگاہ کیا،عالمی بینک پاکستان کو آر اے ایم پروگرام کیلئے 175 ملیں ڈالر فراہم کرے گا،ملاقات کے دوران فریقین میں حکومتی قرضوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا،نگران وزیر خزانہ نے پاکستان کیلئے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 149  سے سینئر سیاستدان عمران خان کے حق میں دستبردار

مزیدخبریں