تھائی لینڈ کا ای ویزہ دھیان سے اپ لوڈ کریں، جعلی دستاویزات گلے پڑ سکتی ہیں

Jan 22, 2025 | 00:10:AM
تھائی لینڈ کا ای ویزہ دھیان سے اپ لوڈ کریں، جعلی دستاویزات گلے پڑ سکتی ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر رشید)تھائی لینڈ سفر  کیلئے جانے والوں کے لئے اہم خبر   سامنے آئی ہے۔تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے ای ویزا کے درخواست دہندگان کو تمام حقیقی دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تھائی ای ویزا کیلئے  درخواست جمع کروانے خواہشمند  ہوشیار ہوجائیں اور درخواست اپ لوڈ کرنے کے ساتھ درخواست دہندگان کو تمام حقیقی دستاویزات جمع کرانے ہو نگی۔تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے اپ لوڈ کردہ تمام دستاویزات خاص طور پر ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ حقیقی ہونا لازمی قرار دیا ہے۔
تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے شہریوں کے نام واضح پیغام میں کہا ہے کہ اگر جانچ پڑتال میں کوئی دستاویز جعلی پایا گیا تو ویزا پر غور نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جعلی دستاویزات پر درخواست گزار یا ٹریول ایجنٹ کو بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’رشتے ناطے‘ کی اسی ماہ ملک بھر میں ریلیز۔۔ شازب مرزا  کا کیا رول ؟