بابر اعظم زیادہ مقبول یا شاہد آفریدی؟سابق کپتان کااہم دعویٰ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے کرکٹ لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول کھلاڑی کا نام بتا دیا۔
پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے سٹار بلے باز بابر اعظم کو لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول قومی کرکٹر قرار دے دیا۔
حالیہ انٹرویو میں اظہر علی نے بابر اعظم کی بیٹنگ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ بابر کی کپتانی پر کئی بار تنقید کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی ان کی بیٹنگ پر سوال نہیں اٹھایا۔
مزید پڑھیں:صائم ایوب کی انجری:قومی ٹیم کے اعلان میں مسلسل تاخیر
اظہر علی نے کہا کہ بابر نے اتنے عرصے تک کپتانی کی، انہیں اس دوران ایک اور ٹیم بنانا چاہیے تھی لیکن جب بات بیٹنگ کی آتی ہے تو وہ مہارت کے ساتھ ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی بیٹنگ سے دنیا بھر میں مداحوں کو متاثر کیا ہے، آپ کسی ٹورنامنٹ میں اچھا نہ بھی کھیلیں لیکن بابر واحد کھلاڑی ہیں جو ہجوم کو جنون میں مبتلا کر دیتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے شاہد آفریدی اپنی ہارڈ ہٹنگ کے لیے مشہور تھے۔
مزید پڑھیں:قومی کرکٹر حسیب اللہ خان انجری سے صحت یاب ہوگئے
اظہر علی کا کہنا تھا کہ بابر نے جس طرح بھارت اور دنیا بھر میں اپنا نام بنایا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔ ایک روایتی بلے باز ہونے کے باوجود انہیں جو داد مل رہی ہے، وہ حیران کن ہے۔ شاہد بھائی کے بعد میں نے بابر کو پہلا کھلاڑی دیکھا ہے جو اس حد تک مقبول ہے۔
اظہر علی کے اس بیان کو شائقین اور کرکٹ ماہرین نے بابر اعظم کی مہارت اور ان کی مقبولیت کا ایک اور اعتراف قرار دیا ہے۔
سا بق کپتان کے بیان کے بعدسوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔