فلم"ویلکم ٹو پنجاب" کی لاہورریلوے اسٹیشن پرشوٹنگ

جاوید شیخ،ممتاز،عادی خان ،زارا اور قیصرپیا نے حصہ لیا، شہریوں نے سیلفیاں بنوائیں

Jan 22, 2025 | 09:58:AM
فلم
کیپشن: لاہور ریلوے اسٹیشن پرفلم کی شوٹنگ کامنظر
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فلم "ویلکم ٹو پنجاب" کی لاہور ریلوے اسٹیشن پر شوٹنگ کی گئی جس میں اداکارجاوید شیخ،ممتاز،عادی خان ،زارا اور قیصرپیا نے حصہ لیا۔

ہدایت کارشہزادرفیق کی فلم"ویلکم  ٹوپنجاب" کی کراچی کے بعد لاہور میں شوٹنگ جاری ہے،شوٹنگ کے دوران ریلوے اسٹیشن پرعوام کا رش لگ گیا اور انہوں نے فن کاروں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

 فلم کے ڈی او پی عادل عسکری نے عادی خان اور زارا کی شادی کا سین عکسبند کیا،فلم "ویلکم ٹو پنجاب"کے پروڈیوسر صفدر ملک اور ہدایت کار شہزاد رفیق ہیں۔

ہدایت کار شہزاد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک فیملی فلم ہے،جس میں کراچی اور لاہور کے آرٹسٹ شامل ہیں،اس فلم کے دیگرفن کاروں میں بشریٰ انصاری ،ساجد حسن،عدنان صدیقی اوریاسر نواز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’رشتے ناطے‘ کی رواں ماہ ملک بھر میں ریلیز۔۔ شازب مرزا کا کیا رول ؟

فلم کے پروڈیوسرصفدر ملک نے کہاہے کہ شہزاد رفیق اور تمام کاسٹ بڑی محنت سے کام کررہی ہے،یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔