شہزادرائے کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی

تعلیمی شعبے میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہر ممکن معاونت حاصل ہے

Jan 22, 2025 | 10:58:AM
شہزادرائے کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر رشید)معروف گلوکار اور زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اوراپنے فلاحی ادارے کے تحت چلنے والی درسگاہوں سے متعلق بریفنگ دی۔

 شہزاد رائے نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اصلاحات ثابت کریں گی کہ تدریس ایک سائنس ہے،سندھ کابینہ نے نئے ٹیچنگ لائسنس رکھنے والے 195 امیدواروں کی ضرورت کی منظوری دی ہے،ان لائسنس یافتہ استادوں کو بلاول بھٹو زرداری کی بدولت گریڈ 16 میں تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حج عازمین کیلئے وزرات مذہبی امور کی نئی پالیسی تیار

 شہزادرائے نے مزیدکہا کہ تعلیمی شعبے میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہر ممکن معاونت حاصل ہے۔