(ویب ڈیسک)لاہور اور فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ملتان میں انڈے مزید سستے ہو گئے۔
لاہور میں گزشتہ روز 7 روپے کی کمی ہوئی تھی آج پھر سات روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو ہو گئی ہے،لاہور میں زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہوگیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔
ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 392 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے اسی طرح پرچون ریٹ کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پرچون ریٹ 406 روپے کلو ہے، ملتان میں انڈے تین روپے سستے ہوئے، انڈے 331 سے 228 روپے درجن کی سطح پر آ گئے ہیں۔
فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر کا تھوک ریٹ 386 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 400 روپے کلو ہو گیا ہے۔
برائلر گوشت کی قیمت میں 18 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گوشت 580 روپے کلو ہو گیا ہے۔