یوٹیلیٹی اسٹورز کےآپریشنز بند، اثاثےحفاظتی تحویل میں لینےکی تیاری
آپریشنز بند کرنے کےحوالے سے7 رکنی کمیٹی قائم، ٹی او آرز بھی طے کرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کےآپریشنز بندکرکے اثاثےاورپراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینےکی تیاری کرلی گئی۔
وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کےحوالے سےکمیٹی بنادی ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرصنعت و پیداوار 7رکنی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے،وزیرمملکت برائے خزانہ وریونیو اوروزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں،وفاقی سیکرٹری خزانہ اورسیکرٹری صنعت و پیداواربھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کرلئے ہیں،کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کےطریقہ کارکاتعین کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی،اثاثوں کی حفاظت اور منٹیننس کےلیے انتظامات کاتعین کرےگی، کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین سرپلس پول میں شامل کرنےکےلیےانتظامات کا جائزہ لےگی۔
ذرائع کاکہناہے کہ ملازمین کودیگرحکومتی اداروں کی آسامیوں میں ضم کرنےکا بھی جائزہ لیاجائےگا،رمضان پیکج کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کے ساتھ کوآرڈنیشن حکمت عملی بھی تیارکی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر سستا ہو گیا
ذرائع کے مطابق کمیٹی کےلیےوزارت صنعت وپیداوارسیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی،کمیٹی7روزکےاندراپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کوپیش کرے گی،آپریشنز بند ہونے سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیل اور پرچیز نہیں کرسکےگا۔