سیف علی خان پر حملہ کرنےوالا قومی سطح کا کھلاڑی ہے،پولیس تفتیش میں انکشاف 

Jan 22, 2025 | 12:37:PM
سیف علی خان پر حملہ کرنےوالا قومی سطح کا کھلاڑی ہے،پولیس تفتیش میں انکشاف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنیوالا ملزم  بنگلہ دیشی شہری اور قومی سطح کا کھلاڑی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اور 16 جنوری کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی کے علاقے باندرا میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پرملزم نے چاقو سے حملہ کردیا، جس میں سیف علی خان شدید زخمی ہوگئے تھے۔ 

سیف علی خان کو 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا، ان کی دو گھنٹے طویل سرجری کی گئی ،تاہم اب انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق سیف علی خان پر حملہ کرنیوالے ملزم کا تعلق بنگلا دیش سے ہے، ملزم کی شناخت 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایاہے کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بنگلا دیش میں قومی سطح  پر پہلوان تھا،پولیس کے مطابق اسی وجہ سے ملزم نے اپنی جمسانی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیف علی خان پر متعدد حملے کئے جس سے اداکار بری طرح زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان صحت یابی کے بعد بڑی مشکل میں پھنس گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور پر اس سے پہلے بھی ہیرے کی ایک انگوٹھی چوری کرنے کا الزام ہے۔