خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا

Jan 22, 2025 | 13:31:PM
خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ انشورنس کمپنی صحت کارڈ پلس سمیت متعدد انشورنس اقدامات کیلئے کام کرے گی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پلس علاج میں شفافیت لانے کیلئے بائیو میٹرک ویری فکیشن نظام لا رہے ہیں، ویری فکیشن نظام لانے سے بدعنوانی کا اندیشہ کم ہو جائے گا۔

یہ  بھی پڑھیں :190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس، عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں: عطاء تارڑ

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ 9 ماہ میں صحت کارڈ پلس کے لئے 30 ارب روپے سے زائد جاری کر چکے ہیں۔