امریکامیں برفانی طوفان،الاباما میں 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
متعدد افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،3200کے قریب پروازیں منسوخ اورسکول بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا،الاباما میں 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور ریکارڈ توڑ برفباری ہورہی ہے جس کے باعث مختلف واقعات میں 4 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے ریاستوں میں 3200کے قریب پروازیں منسوخ اورسکول بند کردیئے گئے جبکہ جنوب مشرقی ریاستوں میں 31 ملین افراد کے لئے برفانی طوفان کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن سے الاباما تک 3 سے 6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی جاچکی ہے، نیو اورلنز میں 8 انچ جب کہ فلوریڈا میں برف باری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے جہاں5.5 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیموں میں اضافہ
الاباما میں ایک دن میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں 5 انچ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی،اس کے علاوہ لوزیانا، جارجیا، الاباما، فلوریڈااور مسی سپی میں ہنگامی حالات نافذ کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔