جرسی پر ’’پاکستان‘‘ نہ لکھنے کی بھارتی بورڈ کی ضد، آئی سی سی کا ردعمل بھی  آگیا

Jan 22, 2025 | 14:25:PM
جرسی پر ’’پاکستان‘‘ نہ لکھنے کی بھارتی بورڈ کی ضد، آئی سی سی کا ردعمل بھی  آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' نہ لکھنے کی رَٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ردعمل آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی 'میزبان ملک ریگولیشن' کے حصے کے طور پر اپنی ٹیم کی کٹ پر پاکستان لکھنے کا خواہاں نہیں ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مبینہ طور پر  بی سی سی آئی سے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہے کیونکہ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان ہے۔

مزید پڑھیں:چیمپئینز ٹرافی،بھارت کی ایک اور اوچھی حرکت ، شائقین سیخ پا
 آئی سی سی کی جانب سے ایک آفیشل نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا لوگو اپنی جرسیوں میں شامل کرنا ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے، تمام ٹیمیں اس اصول کی تعمیل کرنے کی پابند ہیں۔

ایپکس بورڈ نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کی کِٹ پر میزبان ملک پاکستان کے نام کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا لوگو نہیں ہوا تو بھارتی ٹیم کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

آئی سی سی کے قوانین

آئی سی سی قوانین کے مطابق ٹیموں کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھا جانا چاہیے، قطع نظر اس حقیقت سے کہ میچ کہاں ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ٹیم کی شرٹس پر پاکستان لکھنے کا خواہاں نہیں ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر بھارتی بورڈ سے اس قسم کی کوئی اطلاع موصول ہونے سے انکار کیا ہے۔