(اسرار خان)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 264 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 264 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 273 زخمی ہوئے، 105 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ169 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کو چیمپیئنز ٹرافی سے قبل وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے باسط علی