اسمبلی اجلاس پر کروڑوں خرچ، رقم ہے کوئی نہیں پھر اپنی تنخواہیں کیوں بڑھائیں؟، بیرسٹرگوہر

Jan 22, 2025 | 18:50:PM
 اسمبلی اجلاس پر کروڑوں خرچ، رقم ہے کوئی نہیں پھر اپنی تنخواہیں کیوں بڑھائیں؟، بیرسٹرگوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما بیرسٹرگوہرکی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوکہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ہر اجلاس پر ساڑھے 6 کروڑ خرچ ہوتےہیں۔آج پارلیمان کا 89 واں دن ہے، تاہم تیکنیکی طورپر120 دن ہوگئے ہیں۔ہمارے پاس نہ صحت کے پیسے ہیں نہ تعلیم کیلئےکوئی رقم ہے۔ ایسے میں ہم اپنی تنخواہیں کیوں بڑھائیں۔

بیرسٹرگوہر نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہےبھارت میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے،میں نے کہیں بھی میڈیا ٹاک میں بات نہیں کی کہ ہماری سیاسی ملاقات ہوئی ہے،ہماری ملاقات امن وامان کے حوالےسے ہوئی ہے،خواجہ آصف کو ٹویٹ میں بھی یہی کہا ہےکہ اس کو بھول جائیں،مذاکرات کو ہونےدیں، کوشش کرنی چاہیے کمیٹیوں کےمذاکرات کامیاب ہوں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہمارے پاس نہ صحت کے پیسے ہیں نہ تعلیم کیلئےکوئی رقم ہے،غربت،بیروزگاری کا عالم یہ ہے کہ لوگ بیرون ملک جا رہےہیں،آئے روزکشتیاں الٹنے کے واقعات ہو رہےہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے  قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں 200فیصد تک اضافےکی تجویز سامنے آ نے کے حوالے سے کہا ہےکہ ایسے میں ہم اپنی تنخواہیں کیوں بڑھائیں؟۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کو  چیمپیئنز ٹرافی سے قبل وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے باسط علی

 
Bris goharparliment