(طیب سیف) وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعتراض جوڈیشل کمیشن پر نہیں بلکہ پی ٹی اٰٗٓئی کی حرکتوں پر ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کی سول نافرمانی ناکام ہوئی کسی نے بھی اپنے گھر پیسے بھیجنا بند نہیں کیے،لوگوں نے گرم پانی سے نہانا ہوتا ہے وہ بجلی اور گیس کے بل بھرنا کیوں بند کرے گے ؟
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز کہتے رہے آج رات عمران خان کی رہائی کا اعلان ہونا ہے مگر نہیں ہوا ۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ایلون مسک پاکستان کے خلاف اچھی زبان استعمال نہیں کرتا،ہمارا امریکہ کے ساتھ ایک تعلق ہے ہمیں اس کی مناسبت سے اپنا تعلق دیکھنا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں نے بار بار کہا ہے ہمیں اعتراض جوڈیشل کمیشن پر نہیں بلکہ ان کی حرکتوں پر ہے،ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ آج9مئی اور 26 نومبر کا کمیشن مانگ رہے ہیں جبکہ نو مئی کا مسلہ حل ہو چکا ہے،لوگوں نے مان لیا ہے انہوں نے جان بوجھ کر حملے کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان