روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

Jan 22, 2025 | 18:52:PM
روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)حکومت کی روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر کو کنٹرول کرنے کیلئے کوششیں کارآمد نہ ہو سکیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 278.82 روپے سے بڑھ کر 278.85 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 281.86 روپے ،یورو 1.32 روپے مہنگا ہوکر 293.34 روپے ، برطانوی پاؤنڈ  1.84 روپے مہنگا ہوکر  347.71 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.55 روپے  جبکہ سعودی ریال 74.80 روپے پر ہی برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا