ایف بی آر اور کسٹمز افسران کو اچھی کارکردگی پر5بنیادی تنخواہوں تک انعامات ملیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمیر عظمت) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز افسران کے لیے ایک خوش آئند اعلان کیا گیا ہے،دونوں شعبہ جات کے افسران کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے نقد انعامات دیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے احکامات کے بعد افسران کو5بنیادی تنخواہوں تک نقد انعامات ملیں گے جو ان کی کارکردگی کے حساب سے دیے جائیں گے،ایف بی آر میں ریٹنگ اور انعامی سسٹم کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ افسران کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
کارکردگی کی بنیاد پر 5کیٹگریز متعارف کرائی جائیں گی جن میں سے ہر کیٹگری میں مختلف افسران کو شامل کیا جائے گا۔
اے کیٹگری میں 20 فیصد افسران کو شامل کرنا ضروری ہوگا ،وفاقی حکومت نے ٹیکس اہداف کے حصول اور بہتر کارکردگی کی حوصلہ افزائی کے لیے اس انعامی سکیم کا آغاز کیا ہے تاکہ ایف بی آر کے افسران کی کارکردگی میں مزید بہتری آ سکے۔
یہ بھی پڑھیں : اعتراض جوڈیشل کمیشن پر نہیں بلکہ ان کی حرکتوں پر ہے، خواجہ آصف