بیورو کریٹس کی بطور وی سی تعیناتیاں،سندھ میں جامعات مزید2روزکیلئے بند

Jan 22, 2025 | 20:59:PM
بیورو کریٹس کی بطور وی سی تعیناتیاں،سندھ میں جامعات مزید2روزکیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیرراشد)بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کے قانون کیخلاف سندھ میں جامعات مزید دو روز کیلئے بندکر دی گئیں۔اس کا فیصلہ فپوآسا سندھ کا آن لائن میٹنگ میں کیا گیا۔

سندھ میں جامعات مزید دو روز کیلئے بند کرکے پریس کلب پر اساتذہ جمع ہوکر احتجاج کریں گے،احتجاج جمعرات سے کراچی کے ریڈ زون میں داخل ہوجائے گا۔

سندھ میں بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کے قانون اور اساتذہ کو کنٹریکٹ پر تعینات کرنے کے خلاف صوبے کی اکثر سرکاری جامعات گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہیں اور تدریس معطل ہے

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے معتمد معروف بن  رؤف کے اعلامیے کے مطابق جمعہ  کے دن جامعات میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں بادل برسیں گے، کہاں برفباری ہوگی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی