اداکارہ نرگس نے راکھی ساونت کی ویڈیو پوسٹ کا  کرارہ جواب دے دیا

Jan 22, 2025 | 21:23:PM
اداکارہ نرگس نے راکھی ساونت کی ویڈیو پوسٹ کا  کرارہ جواب دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستانی فلم اور اسٹیج کی معروف ادکارہ  نرگس نے بالی ووڈ فلم کی اداکارہ اور ڈانسر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے ایک حالیہ ویڈیو پوسٹ میں دیئے گئے بیانات پر  کرارہ جواب دتیے ہو کہا کہ 

محترمہ میں الحمد للّہ شوبز  چھوڑ چکی ہوں۔

اداکارہ نرگس نے بھی راکھی ساونت کو جواب دیتے ہوئے  ویڈیو  پوسٹ کر دی ہے جس میں لولی ووڈ ادکارہ نرگس نے کہا ہے میں بنت حوا کے نام سے خواتین کے لیے ادارہ بنا رہی ہوں ۔ محترمہ میں الحمد للّہ شوبز  چھوڑ چکی ہوں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے ایک روز قبل اداکارہ نرگس، دیدار اور ہانیہ عامر کے حوالے سے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔  اس کے علاوہ راکھی ساونت نے ویڈیو پوسٹ میں وسیم اکرم سے ایک ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ "وسیم اکرم کو میرے ساتھ آئٹم سانگ ضرور کرنا چاہیے۔ راکھی نے"پاکستانی مداحوں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "پاکستان میں میرے کئی مداح ہیں جو مجھے تحائف بھیجتے ہیں۔ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے، اس لیے میرا دل پاکستانی عوام کے لیے دھڑکتا ہے۔"راکھی ساونت نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے دلچسپ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میری خواہش ہے کہ اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں، اور وسیم اکرم اس شادی میں مہمان خصوصی ہوں۔"

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت نے وسیم اکرم اور دوسری شادی کے حوالے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا؟