ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی تازہ قیمت اور انسٹالمنٹ پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان میں جاری مہنگائی کی لہر میں موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں جس کے باعث کمپنی بینکس کے ذریعے صارفین کو آسان اقساط کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا کی موٹرسائیکلوں کو قابل اعتماد اور پائیدار تصور کیا جاتا ہے، جو انہیں صارفین میں مقبول بناتا ہے، ہونڈا سی ڈی 70 اور دیگر موٹرسائیکلیں خاص طور پر ایندھن کی بچت کے حوالے سے مشہور ہیں جو موجودہ بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں میں عوام کے لیے ایک پائیدار انتخاب ثابت ہو رہی ہیں۔
ہونڈا نے میزن بینک کے اشتراک سے ایسے منصوبے پیش کیے ہیں جن میں پراسیسنگ فیس اور اضافی چارجز جیسے فیڈ بھی شامل ہیں جو صارفین کو ان پائیدار اور ایندھن کی بچت کرنے والی موٹرسائیکلوں کو اقساط پر خریدنے میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔
سی ڈی 70 کی قیمت اور انسٹالمنٹ پلان کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 (Honda CD 70 ) اس وقت کمپنی کی جانب سے ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ، ماہانہ اقساط پر 41 ہزار 275 روپے ایڈوانس کی مد میں ادا کرنا ہو گا جبکہ 36 اقساط کے پلان میں ماہانہ قسط 5 ہزار 357 روپے ہو گی ۔
دوسری جانب ہونڈا سی جی 125(Honda CG 125 ) کی موجودہ قیمت 2 لاکھ 34 ہزار روپے ہے تاہم اقساط پر 72 ہزار 270 روپے ایڈوانس دینا ہوگا اور 36 ماہ کے اقساط کے پلان میں ماہانہ قسط 7 ہزار 438 روپے ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا اٹلس کارز کے منافع میں 295 فیصد کااضافہ