(زین مدنی) بالی ووڈ اداکارہ نرگس نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی حالیہ ویڈیو پوسٹ کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے محترمہ میں الحمد للّہ شوبز چھوڑ چکی ہوں ۔
بولی ووڈ ایکٹریس اور ڈانسر راکھی ساونت کی جانب سے ایک روز جاری کی گئی ویڈیو پو سٹ میں اداکارہ نرگس، دیدار اور ہانیہ عامر کے حوالے سے راکھی ساونت نے بیانات دیئے تھے، جس کے جواب میں آج اداکارہ نرگس نےبھی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں راکھی ساونت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بنت حوا کے نام سے خواتین کے لیے ادارہ بنا رہی ہوں اور محترمہ میں الحمد للّہ شوبز چھوڑ چکی ہوں۔
راکھی ساونت نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں وسیم اکرم سے ایک ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ "وسیم اکرم کو میرے ساتھ آئٹم سانگ ضرور کرنا چاہیے۔ راکھی نے"پاکستانی مداحوں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "پاکستان میں میرے کئی مداح ہیں جو مجھے تحائف بھیجتے ہیں۔ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے، اس لیے میرا دل پاکستانی عوام کے لیے دھڑکتا ہے۔"راکھی ساونت نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے دلچسپ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میری خواہش ہے کہ اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں، اور وسیم اکرم اس شادی میں مہمان خصوصی ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت نے وسیم اکرم اور دوسری شادی کے حوالے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا؟