ٹیکس فائلرز پر جائیداد کی خریداری پر پابندی لگانے کی شرط مسترد

Jan 22, 2025 | 22:38:PM
ٹیکس فائلرز پر جائیداد کی خریداری پر پابندی لگانے کی شرط مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ٹیکس فائلرز پر جائیداد کی خریداری پر پابندی لگانے کی شرط مسترد کردی گئی،چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈولپرزنارتھ ایس ایم نبیل  نئے ٹیکس قانون میں جائیداد کی خریداری سے متعلق تجویزکی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون سے وزیر اعظم کا کنسٹرکشن پیکیج متاثر ہوگا۔

چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزنارتھ ایس ایم نبیل کا کہنا ہے کہ نئے قانون سے پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری رک جائے گی، ایف بی آر کےقانون سے پراپرٹی سیکٹر کا پیکیج متاثر ہوسکتا ہے، ایف بی آرکہہ رہا ہےکہ50 لاکھ  ٹیکس فائلرزمیں سےصرف اہل فائلرزجائیدادخریدسکتے ہیں، ایف بی آر کے قانون کی وجہ سے سرمایہ پاکستان سے باہر چلا جائے گا، ایس ایم نبیل کے مطابق سالانہ 11 سے 12 ارب ڈالرز سرمایہ پاکستان سے باہر جا رہا ہے، پاکستان میں پراپرٹی کی خریداری انتہائی مشکل کر دی گئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف پراپرٹی سیکٹرکیلئے پیکیج لا رہے ہیں، وزیر اعظم کے کنسٹرکشن پیکیج سے پراپرٹی سیکٹر بحال ہوجائے گا، ایس ایم نبیل نے کہا کہ پہلی پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکسز ختم کیے جائیں، پراپرٹی سیکٹر پر 3 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کو ختم کیا جائے، حکومت 5 فیصد شرح سود پر 10 سالہ مارٹگیج پلان لے کر آئے،  مارٹگیج پلان کے ذریعے لوگ آسانی سے گھر خرید سکیں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: