2200 سال پرانی رنگین پتھروں کو خوبصورتی سے جوڑ کر کی گئی کاشی کاری دریافت

Jan 22, 2025 | 22:53:PM
2200 سال پرانی رنگین پتھروں کو خوبصورتی سے جوڑ کر کی گئی کاشی کاری دریافت
کیپشن: علامتی تصویر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکی میں2200 سال پرانی رنگین پتھروں کو حسن ترتیب سے جوڑ کر کی گئی کاشی کاری دریافت ہوئی ہے۔

ترکی کے قدیم شہر آسوس میں آثار قدیمہ کی کھدائی میں 2200سال پرانا موزیک ( پتھروں کے رنگین ٹکڑوں کو حسن ترتیب سے جوڑ نا )دریافت کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ رومن دور کی تاریخ سے وابستہ ہے۔ اس کے علاوہ 1800 سال پرانا ایک یادگار مقبرہ بھی دریافت ہوا ہے۔محکمہ آثار قدیمہ کی کھدائی ٹیم کے سربراہ نورتن ارسلان نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزارت ثقافت اور سیاحت کے تعاون سے کھدائی کے44ویں سیزن کے دوران دریافت ہونے والےموزیک، ہیلینسٹک دور کی تاریخ، ہندسی اور پھولوں کے نمونوں میں ترتیب دیے گئے رنگین کثیرالاضلاع پتھروں پر مشتمل ہے۔ممکنہ طور پر ایک جمنازیم کا حصہ تھا جسے بعد میں بازنطینی دور میں رہائشی علاقے میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ایگورا کے مشرقی حصے میں دریافت مقبرے کی شناخت ایک ہیرون کے طور پر کی گئی ہے جو رومن دور آسوس کے ایک اہم خاندان کیلئے وقف ایک یاد گار مقبرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ڈھانچہ جسے ابتدائی طور پر ایک چشمہ سمجھا جاتا تھا، شہر کے ایک ممتاز خاندان سے تعلق رکھنے والا1800سال پرانا مقبرہ نکلا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نرگس کا راکھی ساونت کی ویڈیو پوسٹ پر کرارا جواب