(24نیوز) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی نماز فجر کے بعد سے قربانی کا سلسلہ شروع کردیا گیا، کہیں گائے بیل اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں اونٹوں کی قربانی دی جارہی ہے۔عید کے پہلے روز منہ مانگی رقم کا تقاضہ کرنے والے قصائیوں نے بھی اپنے ریٹس کم کردیئے۔گلیوں اور بازاروں میں غربا میں گوشت کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔
دوسری جانب بعض مقامات سے اب تک جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائے جانے سے تعفن میں اضافہ ہورہا ہے۔بدبو سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سےمزید 40 افراد جاں بحق۔۔ 2158 نئے کیسز سامنے آ گئے