اداکارہ صبا قمر نے شادی کیوں نہیں کی۔۔اہم بات سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شادی ایک ایسا بندھن ہے جو انسان کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے مگر اداکارہ صبا قمر نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے روز روز کی ٹینشن نہیں چاہیے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہر کوئی مجھ سے یہی پوچھتا ہے کہ آپ اب تک سنگل کیوں ہیں.
جس پر اداکارہ نے کہا کہ ہر انسان کی اپنی لائف ہوتی ہے،چار دن کی توجہ کے چکر میں روز روز کی ٹینشن ٹھیک نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی معروف آئٹم گرل ”نورا فاتحی“ کی آفس میں ڈانس کرتے ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ نور ظفر خان نے صبا قمر کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکارہ صبا قمر سے بہت متاثر ہیں ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ فلموں کی طرف جانے کا رجحان نہیں رکھتیں اور ابھی صرف ڈراموں پر توجہ دیناچاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی۔سلمان خان نےخاموشی توڑدی