جماعت اسلامی آزاد کشمیر کےرہنما عبدالرشید ترابی کی رکنیت منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے ارکان مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت کے بعد عبدالرشیدترابی کی ممبرشپ منسوخ کردی۔
امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان کا کہنا تھا کہ عبدالرشید ترابی کاجماعت اسلامی سے اب کوئی تعلق نہیں، عبدالرشید ترابی تاحکم ثانی جماعت اسلامی کا حصہ نہیں رہے۔
خیال رہے کہ جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرشید ترابی نےحلقہ ایل اے 15باغ وسطی سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہوچکی :فردوس عاشق