(ویب ڈیسک)نوسربازوں کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی کو بیوقوف بنا کرکنگال کردیا جائے مگر بعض نوسرباز ایسے بھی ہوتے ہیں کہ انسان کو بھی کو قیمتی چیز سمجھ کر پیسے کمانے کا ذریعہ بنا لیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں 17 سالہ لڑکی کو بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دیکر ممبئی سمگل کیا جارہا تھا جسے ممبئی پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کروا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بازیاب کرائے جانے کے بعد لڑکی کو ایک شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت سبحان شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق لڑکی 12ہویں جماعت کی طالبہ ہے، اس نے فیس بک کے ذریعےملزم سے دوستی کی جس نے لڑکی سے جھوٹ بولا اور خود کو ایک ایونٹ منیجر ظاہر کیا۔15 جولائی کو ملزم پالشیپارہ پہنچا اور لڑکی کو اس کی کوچنگ کلاس سے لیا اور کولکتہ لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی۔سلمان خان نےخاموشی توڑدی
ادھر لڑکی کے والدین نے پولیس سٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروا دی تھی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی کی تصویر ہر جگہ شیئر کردی اور تمام ریلوے سٹیشنوں کو الرٹ کردیا گیا تاہم اتوار کے روز لڑکی کو ہوورا جنکشن سے ٹرین میں سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے پہچانا گیا۔
خیال رہے کہ لڑکی شاہ رخ خان کی مداح تھی اور اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنا چاہتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی معروف آئٹم گرل ”نورا فاتحی“ کی آفس میں ڈانس کرتے ویڈیو وائرل