کنگنا رناوت عدالتی کارروائی رکوانے کے لئے میدان میں آ گئیں ۔۔بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت میں اپنے خلاف دائر کیس کے خاتمے کے لئے کنگنا رناوت ممبئی ہائی کورٹ پہنچ گئیں، انھوں نے جاوید اختر کی جانب سے دائر کیس ختم کرنے کی درخوست کردی۔
تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے وکیل رضوان صدیق کے توسط سےدائر درخواست میں موقف اپنایا کہ اندھیری کی مجسٹریٹ کی عدالت نے ان کے خلاف کیس کی کارروائی میں قانونی ضابطے پورے نہیں کئے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ کنگنا نے دندوشی سیشن کورٹ میں بھی اس سلسلے میں درخواست دی تھی جو مسترد ہوگئی، اور اسی وجہ سے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
درخواست میں اس جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ ان کے خلاف جاوید اختر کی جانب سے دائر کیے گئے کیس میں گواہان کو پولیس کی جانب سے ڈرایا دھمکایا جاسکتا ہے اور اسی وجہ سے ان کے ریکارڈ کئے گئے بیان پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا جاوید اختر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں حقیقی کیس بنتا ہے کہ نہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے عمل کی اجازت دی جاتی ہے تو اس کے بعد دیگر مجسٹریٹس کیلئے ایک غلط مثال بن جائے گی جبکہ اس کی وجہ سے ملزم کے حقوق بھی متاثر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی شاہی خاندان کے حوالے سے افسوسناک خبر