3 اوباش بھائیوں کا ملازمہ پر تشدد۔۔ ہڈی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) نواں کوٹ کے علاقہ میںتین نوجوانوں نے ملازمہ پر لوہے کے راڈ سے تشدد کرکے ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 3 نوجوان لڑکوں نے ملازمہ پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس کی ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔ ملازمہ کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملازمہ کے بھائی نے تھانہ نواں کوٹ میں بیان دیا کہ عمر، عثمان اور عبداللہ نامی نوجوانوں نے ردا کو لوہے کے راڈ سے مارا، ملزمان نے میری بہن سے پہلے چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کی اور پھر اسے زبردستی اٹھا کر گھر لے جانے کی کوشش کی۔ بہن کے شور مچانے پر تینوں بھائیوں نے میری بہن کو لوہے کے راڈ سے مارا، جس سے ردا کے دائیں کندھے پر زخم آئے اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، محلہ داروں نے بیچ بچاو کروا کر میری بہن کی جان چھڑوائی۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عبداللہ نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے دیگر دونوں ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، مقدمہ میں نامزد تینوں ملزم سگے بھائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی شاہی خاندان کے حوالے سے افسوسناک خبر