جان کی قربانی دینے سے بڑا کوئی کام نہیں۔۔آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہری پور کے قریبی گاوں میں کیپٹن باسط علی شہید کے گھر گئے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہری پور کے قریبی گاؤں میں کیپٹن باسط علی شہید کے گھر گئے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے سے بڑا کوئی کام نہیں، پوری قوم کو اپنے قومی ہیروز کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔
اس موقع انہوں نے کیپٹن باسط علی شہید کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور ان کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے قومی ہیروز کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔ ملک کے دفاع کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے سے بڑا کوئی کام نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کیپٹن باسط ملک کی حفاظت کرتے ہوئے ہری پور ہزارہ کے قریب گاﺅں میں دشمن کی گولی لگنے سے شہید ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:قربانی کا بیل دکان میں گھس آیا ۔۔پھر کیا ہوا ۔۔