ڈراپ سین۔۔افغان سفیر کی بیٹی نے اغوا کا ڈرامہ رچایا

Jul 22, 2021 | 19:03:PM

(24نیوز)افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین۔ پولیس نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ لڑکی نے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی نے جھوٹ بول کر پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کیا۔۔ افغان سفیر اور انکی بیٹی نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔ پولیس جب افغان سفیر اور انکی بیٹی کو تحقیقات کے لئے بلایا گیا تو وہ بغیر بتائے ملک چھوڑ چکے تھے۔

جھوٹ بولنے۔ غلط بیانی اور ملک کی بدنامی باعث بننے پر لڑکی کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوسکتا ہے ۔ پولیس کے مطابق 11مختلف گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ گواہوں میں چار ٹیکسی ڈرائیورز۔ دکاندار۔جوس والا اور ائس کریم والا شامل ہیں۔

سیف سٹی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق لڑکی سلسلہ خیل اپنی مرضی سے ازادانہ گھومتی پھرتی دکھائی دیتی ہے ۔ حراست میں لئے گئے چاروں ٹیکسی ڈرائیورز کو بیانات اور تحقیقات کے بعد رہا کردیا گیا جبکہ سفیر کی بیٹی کا موبائل فون فرانزک کے لئے ایف ائی اے کے پاس بھجوایا گیا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں۔ادا کا رہ مہوش حیا ت نے نئی تصویر شیئر کرکے سو شل میڈیا صارفین سے مدد طلب کر لی

مزیدخبریں