میاں والا گھاٹ۔۔ چار روز سے بجلی بند۔۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چونیاں کے نواحی علاقے میاں والا گھاٹ کے مکینوں کا چار روز سے بجلی بند ہونے کے باعث واپڈا کیخلاف احتجاج جاری۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر چھانگا مانگا مین روڈ کو بند کر دیا ۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے واپڈا والے بات نہیں سن رہے ۔ واپڈا کی نااہلی سے ٹرانسفارمر خراب ہے۔ عید کی خوشیاں کہاں ہمارے تو بچے پانی پینے کو ترس گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او اور اسسٹنٹ لائن مین کا ٹراسفارمر تبدیل کرنے کے لئے 40 ہزار روپے رشوت کا تقاضا کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمر تبدیل ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان بارڈر پر فوج اور رینجرز کی خصوصی مشقیں جاری