پاک چین دوستی میں غلط فہمیاں ڈالنے والے ناکام ہونگے۔۔ حماد اظہر

Jul 22, 2021 | 21:41:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا پاکستان کی سرحدی جغرافیائی اور خارجہ پالیسی بہتر انداز میں چل رہے ہیں، پاک چین دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدترین معاشی حالات سے دوچار کرنے والے خود ملک سے باہر ہیں، پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والوں کی چیخیں عوام سن رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک بہت اچھی سمت جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں ملک کی معیشت بہتر کی ہے، اب معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی، توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے، پاکستان ترقی کی سمت پر چل پڑا ہے حالات مزید بہتر ہوں گے۔
 وفاقی وزیر کا عید قربان کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم نے اپنے حلقہ میں مختلف مقامات پر جانوروں کی قربانی کی اور اس کا گوشت مستحق افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے، عید قرباں ہمیں ان لوگوں کا احساس دلاتی ہے جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے، لوگوں کو چاہیے گوشت فریزر میں رکھنے کے بجائے مستحق افراد میں تقسیم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان بارڈر دو منٹ میں بند کرنے کی مشقیں

مزیدخبریں