وزیراعلیٰ کا انتخاب، ن لیگ کو بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ کےانتخاب سے ایک روز قبل ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جہاں ان کا ایک ووٹ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔ پی پی 7 سے کامیاب ہونے والے ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن ابھی تک جاری نہیں ہوا۔
جس کی وجہ سے ن لیگ کا ایک ووٹ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔ کیونکہ نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا ہے۔ اب ایسی صورتحال میں سب کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہیں کیونکہ اگر ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوتا تو ن لیگ ایک ووٹ سے محروم رہ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا انتخاب، عظمیٰ بخاری کی ویڈیو وائرل ہوگئی