وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دن ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی

Jul 22, 2022 | 08:53:AM

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہونے جارہی ہے۔ جس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار چودھری پرویز الہیٰ کا مقابلہ پی ڈی ایم کے امیدوار حمزہ شہباز سے ہے۔ و

زیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے عین دن ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب؛ آصف زرداری کا نواز شریف کو رات گئے ٹیلی فون 

دوسری جانب ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد ن لیگ کے راجہ صغیر کے ووٹوں میں 12 ووٹ کا اضافہ ہوا۔ الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر نے پی پی 7 کے نئے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کامیاب ٹھہرے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کو اب پی ٹی آئی امیدوار پر 55 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ پی ٹی آئی امیدوار کے ووٹ 68857 سے بڑھ کر 68863 ہوگئے ہیں۔ ن لیگ کے ووٹ 68906 سے بڑھ کر 68918 ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ ن لیگ کے امیدوار کو مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال سے قبل 49 ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔ 

مزیدخبریں