(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے چودھری مسعود احمد کا پارٹی سے اختلاف تھا، ان کیخلاف پروپیگنڈا بے بنیاد، کارکنوں کا رکن اسمبلی کے گھر کے باہر احتجاج، گالم گلوچ قابل مذمت ہے۔
رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے کبھی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا، کبھی جہانگیر کے جہاز پر چڑھے تو کبھی علیم کے خرچے پر جلسے کرائے۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ سے کروڑوں وصول کئے، لیکن الیکشن کمیشن کو حساب نہیں دے رہے، سارے جہان کو چور کہنے والا اب الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہا ہے، جو خود چور ہو اسے سبھی چور نظر آتے ہیں۔
مخدوم سید مبین احمد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو شرم آنی چاہئے جو اپنے قائد عمران خان کے بقول پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دیں گے۔