وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: چودھری نثار کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ، سینئر سیاستدان اور پنجاب اسمبلی کے رکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے معاملے میں نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چودھری نثار علی خان نہ تو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور نہ ہی پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوا سپیکر پرویز الہٰی کو ووٹ دیں گے۔ چودھری نثار پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھانے کے بعد دوباہ کبھی بھی اسمبلی کے اجلاس میں شامل نہیں ہوئے۔
ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ (آج) سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلئے ہونیوالی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے اور غیر جانبدار رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم پی اے چودھری مسعود نے پیسے لئے یا نہیں ؟ بڑا بیان آگیا
دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے چودھری مسعود احمد کا پارٹی سے اختلاف تھا، ان کیخلاف پروپیگنڈا بے بنیاد، کارکنوں کا رکن اسمبلی کے گھر کے باہر احتجاج، گالم گلوچ قابل مذمت ہے۔
رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے کبھی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا، کبھی جہانگیر کے جہاز پر چڑھے تو کبھی علیم کے خرچے پر جلسے کرائے۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ سے کروڑوں وصول کئے، لیکن الیکشن کمیشن کو حساب نہیں دے رہے، سارے جہان کو چور کہنے والا اب الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہا ہے، جو خود چور ہو اسے سبھی چور نظر آتے ہیں۔
مخدوم سید مبین احمد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو شرم آنی چاہئے جو اپنے قائد عمران خان کے بقول پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دیں گے۔