(24نیوز) فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کرے اور اقتدار سے علیحدہ ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں کیونکہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لیے سب کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ زرداری سیاست کے دن اب گزر گئے۔ عوام نے غیراخلاقی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔