(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز جیتیں یا پرویز الٰہی آئین شکن اور ووٹ چور عمران خان کی شکست ہر حال میں ہوگی۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آج پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے صوبے میں سیاسی معاملات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔
گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد آصف زرداری واپسی پر اپنی گاڑی میں پھر وکٹری کا نشان بناتے ہوئے گزرے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری نے میاں نواز شریف سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مشترکہ امیدوار بنانے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔