وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: شاہ محمود قریشی نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اب کوئی بھی وفاداری تبدیل کرتا ہے تو وہ بے وقعت ہو جائے گا اور سیاسی موت کے پروانے پر دستخط کرے گا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں عوام نے پیسہ چلانے والوں کو مسترد کر دیا، مریم نواز کہتی ہیں کہ انہوں نے ہار تسلیم کرلی ہے جب کہ دوسری طرف آصف زرداری نوٹوں کے بیگ لیے پھرتے ہیں، عوام نے لوٹوں اور پیسوں کی سیاست دفن کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست: عدالت سے بڑی خبر آگئی
انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی وفاداری تبدیل کرتا ہے تو وہ بے وقعت ہو جائے گا اور سیاسی موت کے پروانے پر دستخط کرے گا۔
اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے کیسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنائے، بند کمروں میں فیصلے کرنے کا وقت گزر گیا ،اب فیصلے عوام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن فریق بن چکا ہے، پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے آزاد الیکشن کمیشن ناگزیر ہے۔