روپے کی بے قدری، امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Jul 22, 2022 | 11:03:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک میں ڈالرمہنگا ہونے اورروپے کی بے قدری کا سلسلہ پانچویں روز بھی برقرار ہے۔جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے مہنگا ہوکراور 229 روپے کا ہوگیا۔اس سے قبل جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر2 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا تھا اور 227 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 226.81 روپے پر بند ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 3 روپے اضافے کےبعد ڈالر 229 روپے پر بند ہوا تھا۔درآمد کنندگان نے بتایا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز نہیں مل رہے اور بینکوں نے بھی امپورٹرز کو من مانی قیمت پر ڈالر بیچے۔

بدھ کو وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں روپے کی قدر میں بہتری کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا کہ بنیادی طور پر روپیہ ٹھیک ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مارکیٹ میں روپے پرزیادہ دباؤ نہیں ہے۔ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے اور پاکستانی روپیہ ملکی تاریخی کی پست ترین سطح پرجا پہنچا۔

 ماہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے ملک میں ایک مرتبہ پھر سیاسی بے یقینی کی فضا پیدا کردی ہے اوراس کا اثر معاشی میدان پر بھی دیکھا جارہا ہے۔