(24نیوز) پنجاب اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بڑا معرکہ سجنے جارہا ہے۔ حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی کی جانب سے نمبر گیم مکمل ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے اب حکومتی نے اراکین اسمبلی کی حاضری یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اتحاد نے 10،10 اراکین پر مشتمل 18 گروپس بنا کر ہر گروپ کا ایک سربراہ مقرر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گروپ کے سربراہ کو اراکین کی حاضری، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت اور بروقت اسمبلی روانگی یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویزالہیٰ ن لیگ کے مشترکہ امیدوار؟ رانا ثنااللہ کا بڑا بیان
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اراکین کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ن لیگ کی جانب سے ہوٹل لابی میں کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔