حکومت کی پی آئی اے ملازمین کو بڑی خوشخبری 

Jul 22, 2022 | 12:25:PM
حکومت ،پی آئی اے ،ملازمین ،بڑی خوشخبری 
کیپشن: پی آٗئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنائی جائے گی۔ ترجمان پی آٗی اے کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی تنخواہون میں دس سے بیس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان آج متوقع ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اعلان انتظامیہ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر اور فنانس نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات تیار کرلی ہیں۔ یہ سفارشات حکومتی فیصلے کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نمبر گیم کیسے مکمل کی جائے؟ ن لیگ نے بڑی چال چل دی

ذرائع نے بتایا ہے کہ آج ہونے والے اہم اجلاس میں پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں بھی اضافے پر غور کیا جائے گا۔