(ویب ڈیسک )ثمینہ بیگ کےٹو پہاڑی چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں اورکوہ پیما نائلہ کیانی کے ٹو سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق ثمینہ بیگ کا تعلق گلگت بلتستان کی شمشال ویلی سے ہے۔ ان کی ٹیم 7 کوہ پیماؤں پر مشتمل تھی۔ انھوں نے جمعہ کی صبح 7 بج کر 42 منٹ پر کےٹو پہاڑ کی چوٹی سر کی۔کوہ پیماؤں کےلیے کےٹو کا شمار دنیا کے مشکل ترین پہاڑوں میں ہوتا ہے۔ یہ دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی ہے۔اس کی بلندی سطح سمندر سے 8611 میٹر ہے۔
سال 2013 میں ثمینہ بیگ پاکستان کی پہلی خاتون تھیں جنھوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔ اس کا شمار دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں ہوتا ہے۔
پاکستان کی ایک اور خاتون کوہ پیما نے کے ٹو کو سر کرلیا۔
کوہ پیما نائلہ کیانی کے ٹو سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔ 8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے اور ثمینہ بیگ نے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ثمینہ بیگ کو کےٹو سر کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کےعزم وہمت،بہادری کی علامت بن کرابھری ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کےصبرآزماکھیل میں مردوں سےپیچھے نہیں، امیدہےکہ ثمینہ بیگ دنیابھرمیں پاکستان کاپرچم اسی جذبےسےلہراتی رہیں گی۔
یاد رہے کہ ثمینہ بیگ آج صبح سات بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی پر پہنچیں،نائلہ کیانی جمعہ کی صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ٹو کے ٹاپ پر پہنچیں۔