تخت لاہور کی جنگ، پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، ن لیگ کے ووٹ بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تخت لاہور کس کے حصے میں آئے گا۔ سیاسی گرما گرمی اپنے عروج پر ہے۔ ووٹوں کی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب سے چند گھنٹے قبل ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ جہاں جماعت کے ووٹوں میں مزید 2 ووٹوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کہوٹہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس حلقے میں مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں میں 6 ووٹ کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کے ووٹوں میں 12 ووٹوں کا اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح لیگی امیدوار کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 68 ہزار 918 اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے ووٹوں کی تعداد 68 ہزار 863 ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی پی آئی اے ملازمین کو بڑی خوشخبری
اسی طرح ن لیگ کے ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی کے باوجود ڈی نوٹی فائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی ہے۔ جس کی وجہ سے ن لیگ کے ووٹوں میں 2 ووٹ اور شامل ہوگئے ہیں۔